قومی ٹی ٹوئنٹی؛ لاہور وائٹس نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 29 نومبر 2017
لاہور وائٹس نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے،ٖ فوٹو:پی سی بی

لاہور وائٹس نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے،ٖ فوٹو:پی سی بی

 لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے مات دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور وائٹس نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے، سلمان بٹ 40، عمر اکمل 35اور کامران اکمل 30 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فیصل آباد کی جانب سے اسد علی نے 2 جبکہ یاسر شاہ، سعید اجمل اورعمران خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 19.4 اوورز میں 132 پر ہمت ہار گئی، صہیب مقصود نے 39 رنز بنائے، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2,2 شکار کیے جبکہ احسان عادل، بلال آصف اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ وہاب ریاض مین آف دی میچ قرار پائے۔

قومی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور بلوز اور فاٹا کے مابین کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکہ کل کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔