- بابر اعظم کے ساتھ سیلفی
- 19جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان
- اسٹاک مارکیٹ میں73 ہزار حد کی بھی سطح گر گئی، ڈالر مزید مہنگا
- ریلوے کا عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان
- کراچی میں قربانی کا جانور بھی اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا
- 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
- حارث رؤف ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے بولر بن گئے
- ہدف جلد حاصل کرنا چاہتے تھے مگر پچ نے ساتھ نہیں دیا، بابر اعظم
- بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں پر مزید دو ٹیکس نافذ کردیے
- بجٹ منظوری کیلیے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب
- کراچی کی 570 عمارتیں خطرناک اور ناقابل رہائش قرار
- قومی اسمبلی کی 100 دنوں کی رپورٹ جاری، وزیراعظم کی صرف دو دفعہ شرکت
- کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ چار ترمیمی بلز منظور
- ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی فتح، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست
- صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، 'معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی'
- کراچی میں میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار
- لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک جاں بحق
- سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا، ’سفید پوش اور غریبوں کو بجلی بلوں میں سبسڈی دی جائے گی‘
- پاکستان میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی
’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ نے گول مال کا ڈبہ گول کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘نے 7 دنوں میں 200 کروڑ سے زائدکمالیے۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اوراداکارہ کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے سات دن ہوگئے ہیں لیکن سینماؤں میں شائقین کی تعداد میں کمی نہیں آرہی ہےاور فلم تیزی سے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘نےکامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے
معروف بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’باہوبلی2‘ کے بعد’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017 کی سب سے زیادہ تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی فلم بن گئی ہے اور فلم نے ریلیز کے صرف سات دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کی رقم کمالی ہے۔ جب کہ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کی ہے کہ فلم نے سات دنوں میں 206 کروڑ 4 لاکھ کماکراجے دیوگن کی’گول مال اگین‘کے اب تک کے بزنس 205 کروڑ کا ریکارڈ ایک جھٹکے میں توڑدیا۔ یاد رہے کہ 150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ریلیز کے صرف سات دنوں میں اپنی لاگت پوری کرچکی ہے لہٰذا اس کاشمار رواں سال کی سپر ہٹ فلموں میں کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/taran_adarsh/status/946657820279062534
ہدایت کارعلی عباس ظفرکی فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘دراصل 2012 میں ریلیزہوئی فلم’ایک تھا ٹائیگر‘کا سیکوئل ہے جس میں سلمان اور کترینہ نے بھارتی اور پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کہ کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی ختم ہوئی تھی اس فلم میں سلمان اور کترینہ 40 نرسوں کو دہشتگردوں کے چنگل سے بچاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلومیاں نے ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا
واضح رہے کہ سلمان خان نےچند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کا سہرا کترینہ کیف کے سر سجاتے ہوئے کہا تھا کہ کترینہ کی موجودگی کے باعث فلم کامیاب ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔